صدف احسان کا معاملہ — جے یو آئی کی کرپشن، دین فروشی… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicجے یو آئی کی کرپشن، دین فروشی اور پاکستان دشمنی
UR

صدف احسان کا معاملہ

جے یو آئی نے مخصوص نشتوں پر صدف احسان نامی ایک خاتون کا نام جمع کروایا۔ الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹیفائی کردیا۔

جو وہ منتخب ہوگئیں تب جے یو آئی نے کہا ہم نے غلط نام جمع کروایا تھا یہ وہ خاتون یہ نہیں ہیں لہذا انکی رکنیت معطل کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے انکی پیش کی گئی فہرست دیکھائی کہ نام یہی ہے اور یہی خاتون تھیں۔

صدف احسان نے انکشاف کیا کہ درحقیقت میری سیٹ یہ حنا بی بی نامی ایک خاتون کو بیچ چکے ہیں جس کے عوض انہوں نے 7 کروڑ روپے رشوت وصول کی ہے۔ مجھے سیٹ چھوڑنے کے بدلے میں یہ لوگ 3 کروڑ کی پیشکش کر رہے ہیں۔

معاملہ عدالت گیا تو عدالتوں نے بھی تسلیم کیا کہ صدف احسان کا دعوی درست ہے۔ حتی کہ وفاقی آئینی عدالت نے بھی جمعیت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مگر فضل الرحمان اور ان کی جماعت نے دو سال سے زیادہ عرصے تک اسی خاتون کو اجنبی، نامعلوم اور پارٹی سے باہر کی شخصی قرار دے کر ہٹانے کی کوشش جاری رکھی۔ محض اس لیے کہ کسی اور نے بڑی رقم کی پیشکش کر دی تھی۔ صدف احسان نے اس پر دکھ کا اظہار کیا کہ میں فضل الرحمن کو باپ کی طرح سمجھتی رہی۔ مجھے یقین نہیں آرہا یہ لوگ چند روپوں کے عوض بک گئے۔
Sourceٹویٹر پوسٹ
Also appears inفضل الرحمن کی اصلیت

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in