پی ٹی آئی سے وابستہ کئی بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جن میں سبی کاظمی جیسے نام بھی شامل تھے، نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر یہ جھوٹ پھیلایا کہ اس کے ساتھ نیویارک کا روزویلٹ ہوٹل بھی فروخت کر دیا گیا ہے، جس کی مبینہ مالیت ڈیڑھ سے ڈھائی ارب ڈالر بتائی گئی۔ اس دعوے کو بنیاد بنا کر شہباز شریف حکومت اور فوج کو ایک ہی صفحے پر رکھ کر اداروں کے خلاف شدید مہم چلائی گئی۔
تاہم پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کسی بھی سرکاری معاہدے، دستاویز یا شرائط میں روزویلٹ ہوٹل کی فروخت یا اس کے شامل ہونے کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔ روزویلٹ ہوٹل نہ تو بیچا گیا اور نہ ہی نجکاری پیکج کا حصہ تھا۔ اس معاملے میں سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیانیہ محض غلط معلومات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی تھا۔