پاکستان اور مراکش کی تحریک آزادی — امت مسلمہ کے لیے… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicامت مسلمہ کے لیے پاکستان کی خدمات
UR ▧ 3 media

پاکستان اور مراکش کی تحریک آزادی

احمد بلافریج تحریک آزادی مراکش کے اہم ترین راہنماؤں میں سے ایک تھے۔

1952 میں جب مراکش میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کی تحریک عروج پر تھی تو احمد بلافریج کو اقوام متحدہ بھیجا گیا جہاں انہوں نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دنیا کے سامنے مراکش کی تحریک آزادی کی ترجمانی کرنی تھی۔

لیکن۔۔۔ مراکش ابھی تک فرانس کی کالونی تھا۔

اور فرانسیسی حکومت نے اقوام متحدہ کے سامنے یہ نقطہ اٹھایا کہ احمد بلافریج ایک کالونی کے باشندے ہونے کے ناطے اقوام متحدہ میں نہ تو کسی تحریک کی ترجمانی کر سکتے ہیں اور نہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے اہل ہیں۔

اس وقت چودھری ظفر اللہ خان پاکستان کے وزیر خارجہ تھے۔
جب یہ مدعا ان کی نظر سے گزرا تو انہوں نے آدھی رات کو پاکستانی سفارت خانہ کھلوایا۔۔۔ اور نصف شب کو احمد بلافریج کو پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کروایا اور انہیں اقوام متحدہ کے لیے پاکستانی وفد کا حصہ قرار دے دیا گیا۔

اس طرح احمد بلافریج نے پاکستانی سفارتی پاسپورٹ پر اقوام متحدہ سے خطاب کیا اور اپنے ملک کی آزادی کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔۔۔

مراکش کی آزادی اور وزارت عظمیٰ کے حصول کے بعد احمد بلافریج نے اس پاکستانی پاسپورٹ کو کسی تمغے کی مانند اپنے دفتر میں آویزاں کردیا اور یہ پاسپورٹ آج بھی مراکش میں، تحریک آزادی کے پروانے کے طور پر موجود ہے۔

لیکن پاکستان نے صرف مراکش ہی نہیں الجزائر 🇩🇿 اور تیونس 🇹🇳 کی آزادی میں بھی ٹھیک اسی طرز کا کردار ادا کیا۔

Images

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in