TopicLogs.com
🌐 En
پاکستانی سیاستدانوں کی مالی حیثیت سیاست میں آنے سے پہلے اور اب — #277 —

عمران خان (بانی پی ٹی آئی) کے اثاثوں میں سیاست میں آنے کے بعد تبدیلی

Shahid Ullah Log by: Shahid Ullah
عمران خان نے سیاست میں باقاعدہ شمولیت 1996 میں کی۔ ابتدائی سیاسی دور میں ان کے اثاثے زمان پارک کی رہائش اور تھوڑی سی زرعی زمین تک محدود تھے۔ تاہم 2018 کے عام انتخابات اور بعد ازاں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ان کے اثاثوں میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں زرعی اراضی، مویشی، بینک بیلنس اور تحائف شامل تھے۔ خاص طور پر اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کے اثاثے صرف 3 کروڑ87 لاکھ، وزیر اعظم بننے کے بعد ساڑھے 31 کروڑ ہوگئے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے 2022 کے گوشواروں کے مطابق عمران خان نے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، جن میں بنی گالہ رہائش گاہ، زرعی زمین اور دیگر مالی اثاثے شامل تھے۔ کئی صحافیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی اربوں روپے کی غیر منقولہ جائدادیں بھی ہیں۔ بنی گالہ کی پراپرٹی کو عمران خان نے اپنی حکومت میں لیگلائز کروایا۔ صرف اس پراپرٹی کی قیمت اس وقت 30 ارب روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔
✔️ Useful (0)
Source
Back to topic Home
Earn by adding a log
This is an evidence-based platform. Add your own log to this topic in 3–5 minutes.
0.30 USD per approved log
• Approval required before it becomes public.