عمران خان کی قید اور مقدمات کے حوالے سے — ایمنسٹی… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان مخالف پروپیگنڈا ٹول
UR

عمران خان کی قید اور مقدمات کے حوالے سے

عمران خان کے بیٹوں قاسم و سلیمان نے بیان دہرایا کہ ہمارا باپ سیاسی قیدی ہے، اسکا علاج نہیں ہورہا اور اس کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اسکی نظر بہت خراب ہوگئی ہے وغیرہ وغیرہ۔ بلکل یہی رپورٹ ایمنسٹی انٹرنینشل نے شائع کر دی۔ جن یں یہی دعوے دہرائے گئے۔

قاسم و سلیمان کے دعوؤں کو پبلش کرنے سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کوئی تحقیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی مثلا عمران خان کا اپنا وکیل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا چکا ہے جس میں عمران خان کو حاصل تمام سہولیات کا تفصلی ذکر ہے۔ ایمنسٹی دعوے کرتی ہے لیکن اکثر مقامی عدالتی ریکارڈ، جیل حکام کی رپورٹس یا سرکاری ثبوت کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

ایمنسٹی اکثر مغربی نقطہ نظر سے کام کرتی ہے۔ وہ پاکستان کے اندرونی عدالتی عمل اور قانون کے مطابق چلنے والے مقدمات کو "سیاسی" قرار دے دیتی ہے، جبکہ دوسرے ممالک (جہاں حقیقی جبر ہوتا ہے) پر اتنی شدت سے بات نہیں کرتی۔ خاص طور پر غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل گنگ ہوجاتی ہے۔ یہ رویہ انسانی حقوق سے زیادہ سیاسی ایجنڈے جیسا لگتا ہے۔

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in